لاہور، پاکستان سائیکالوجیکل ایسو سی ایشن اور ایچ ای سی کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی، سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام پاکستان سائیکالوجیکل ایسو سی ایشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے "The Current Challenges for Psychology: From Crisis to Sustainable Solutions"کے موضوع پر چودہویں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سنٹر فار انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر،بانی ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی ڈاکٹر رافیہ حسن، ڈاکٹر ناشی خان، ڈاکٹر نعمانہ امجد، ڈاکٹر فرح ملک، فیکلٹی ممبران، مختلف ممالک اور پاکستان بھر سے ماہرین نفسیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں 24 سائنٹیفک سیشنزمیں تقریباً دو سو تحقیقی مقالہ جات اور پوسٹر ز پیش کئے گئے جبکہ پاکستان ایسو سی ایشن فار کلینیکل سائیکالوجسٹس کی جانب سے شرکاء میں 500بیگ بھی تقسیم کئے گئے۔ کانفرنس میں منعقدہ پی پی اے کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے الیکشن میں ڈاکٹر جہانزیب خان صدر اور ڈاکٹر رخسانہ کوثر کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر رافیہ حسن نے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں