”اپنا روز گار سکیم“، 31ارب روپے سے 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا آغاز،

وزیراعلیٰ پنجاب نے خوش نصیبوں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں ،چابیاں حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد، , ایک پائی بھی سروسز چارجز کی مد میں ادا نہیں کرنے پڑیں گے ، تمام سروسز چارجز پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی،مجموعی طو رپر 3لاکھ سے زائد افراد اس سکیم سے براہ راست مستفید ہوں گے، بلا واسطہ طو رپر لاکھوں افراد کو معاشی فوائد ملیں گے , پنجاب حکومت نے بات چیت کر کے 50ہزار گاڑیوں کے پیکیج کے حوالے سے 2 ارب40کروڑ روپے کی خطیر رقم بچائی ہے ، نوجوانوں کیلئے روزگا ر کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ٹاسک سونپا ہے،وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب