وقار یونس سات ورلڈ کپ کھیل کر بھی ٹائٹل کے حصول سے محروم

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:38

وقار یونس سات ورلڈ کپ کھیل کر بھی ٹائٹل کے حصول سے محروم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔2015ء ) کنگ آف ریورس سوئنگ اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے کیریئر کے میں سات ورلڈ کپ آئے لیکن کسی ایک میں بھی انہیں کامیابی نصیب نہ ہوسکی ۔ تفصیلا ت کے مطابق 1989ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے وقار یونس نے زخمی ہونے کے باعث 1992 ء کا ورلڈکپ مس کیا جہاں ٹائٹل قومی ٹیم کے نام رہا ۔ 1996ء کے ورلڈ کپ میں وقار یونس نے اپنی دھاک بٹھائی تاہم بنگلور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارتی بلے باز اجے جدیجا کے ہاتھوں وقار یونس کی دھلائی کے باعث ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

1999ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے تو فائنل کھیلا لیکن وقار یونس کوصرف بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترنے کا موقع مل سکا ۔ 2003ء کے ورلڈ کپ میں وقار یونس کی کپتانی میں قومی ٹیم گروپ سٹیج سے آگے نہ بڑھ سکی ۔ 2007ء کے ورلڈ کپ سے پہلے وقار یونس نے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دیدیا ۔ 2011ء کے عالمی کپ میں وقار یونس کی کوچنگ میں ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ 2015ء کے میگا ایونٹ میں ایک بار پھر انکی کوچنگ میں قومی ٹیم کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں