کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں‘ پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کر دیا ۔

(جاری ہے)

اعجاز چوہدری کی طرف سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں