ملک بھر میں موسمیات کا عالمی دن( کل) منایا جائے گا

تما م بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، واکس و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

اتوار 22 مارچ 2015 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن (کل)پیرکو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا اس موقع پر محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کے تعاون سے تما م بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، واکس و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ موسمیات کے ماہرین موسموں کی اہمیت ، بین الاقوامی سطح پر وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں ، موسموں کے اتار چڑھاؤ کے باعث خطہ کو درپیش مسائل ، ان کی خوبیوں ، خامیوں اور دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں