15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد ہو گی

اتوار 22 مارچ 2015 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں