”شہباز شریف ،آصف زرداری ‘عمرا ن خان سمیت دیگر قومی لیڈر بغیر سکیورٹی گلبرگ کی شاہرا ہ پر گھومتے رہے “

عزم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے آنیوالے شہری سیاسی لیڈروں کو اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے

اتوار 22 مارچ 2015 16:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) عام دنوں میں سخت سکیورٹی میں نقل و حرکت کرنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف ،سابق صدر مملکت آصف زرداری ، عمران خان سمیت دیگر قومی لیڈر بغیر کسی سکیورٹی حصار کے گلبرگ کی شاہراہ پر گھومتے پھرتے نظر آئے ،عزم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے آنے والے شہری سیاسی لیڈروں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یکجہتی کا اظہار کرتے اور اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلہ میں لبرٹی مارکیٹ میں عزم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری‘ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان‘ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین‘ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین‘ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ‘پختوانخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ہو بہو ہم شکل اور مختلف ٹی وی پروگراموں میں ان شخصیات کی ڈمیز کا کردار ادا کرنے والے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے گلبرگ کی شاہراہوں پر گھومتے ہوئے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لئے آنے والے شہری قومی قیادت کے ہم شکلوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے او رانکے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں