بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کو خراب کیا ہے، اداکارہ شانزہ

اتوار 22 مارچ 2015 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)اداکارہ شانزہ نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے۔ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ فلموں کے ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ پر اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ شانزہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔ جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ لیکن اس کی ایک وجہ فلموں کے بے ہودہ نام بھی ہیں جنہیں اب میرٹ پر اپنانا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں