سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کا تین ماہ سے بند سی این جی سٹیشن کھولے جانے کا مطالبہ

اتوار 22 مارچ 2015 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب نے تین ماہ سے بند سی این جی سٹیشن کھولے جانے کا مطالبہ کر دیا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے کہا ہے کہ موسم بہتر ہو گیا ہے اسلئے پنجاب میں تین ماہ سے بند سی این جی سٹیشن کھولے جائیں۔ پنجاب میں صنعتی شعبہ کی گیس بحال کر دی گئی ہے اسلئے سی این جی شعبہ کے ریٹ ٹھیک کر کے اسے بھی کام کرنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل سی این جی مالکان سے اضافی سیکوریٹی کا مطالبہ نہ کرے اور میڑر ٹھیک کئے جائیں۔کیپٹن شجاع انور نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ جائے گا جس سے بہت سے صنعتی یونٹ اور دیگرکاروباربین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کی صلاحیت کھو دینگے جبکہ کئی ختم ہو جائینگے اسلئے عوامی مفاد میں یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔جو سی این جی سٹیشن ایل این جی کا استعمال نہیں کرینگے انکے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے اور انھیں ہراساں کرنے والا کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔سی این جی سٹیشن کھولنے سے لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں