جتنا اسلحہ اور ٹارگٹ کلرز نائن زیر و سے پکڑ ے گئے کسی مدرسے سے پکڑے جاتے تو طوفان برپا ہوتا ‘ مقررین

دینی مدارس بہت بڑی فورس ہیں،حکومت انہیں قومی دھارے میں شامل کرکے کردار تسلیم کرے ”استحکام پاکستان میں دینی مداراس کے کردار “کے موضوع پر سیمینار سے مفتی محمد خان قادری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ،فرید پراچہ و دیگر کا خطاب

اتوار 22 مارچ 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اپنی جانوں پر کھیل کر انکی حفاظت کریں گے،جتنا اسلحہ اور ٹارگٹ کلرز نائن زیر و سے پکڑ ے گئے کسی مدرسے سے پکڑے جاتے تو آج طوفان برپا ہوتا ،دینی مدارس کی وجہ سے پاکستا ن قائم ہے،مدارس کے تحفظ کے لیے انگر یز وں کا مقابلہ کیا ، انکے ایجنٹوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام ”استحکام پاکستان میں دینی مداراس کے کردار “کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی سمیت دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ دینی مدارس نے ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار داکیا ہے۔ پاکستان کو بنانے کے لیے علماء نے قربانیاں دیں اس کو بچانے کے لیے بھی قربانیاں دیں گے۔ ہم دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ ہیں۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حق میں ہیں، یہ بہت بڑی فورس ہے حکومت انہیں قومی دھارے میں شامل کرے ان کا کردار تسلیم کرے یہ دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے۔ کسی مدرسے میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں