اسٹرابیری‘ انسانی جسم کو جوان رکھتی ہے‘حکیم قاضی ایم اے خالد
اسٹرابیری جوڑوں کے درد ‘گنٹھیا ‘سرطان‘بلڈ پریشر‘ امراض چشم سمیت متعدد امراض میں موثر ہے اسٹرابیری میں بیس مختلف اجزااینٹی ایجنگ ہیں جوقبل ازوقت بڑھاپے سے بچاتے ہیں‘کونسل آف ہربل فزیشنز
اتوار 22 مارچ 2015 16:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے”ہیلتھ پاک “کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ہفتہ وار تقریب میں اسٹرابیری کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹرابیری گلاب کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اسے محبت کی علامت اور صحت کی ضمانت بھی کہا جاتا ہے چھ سو سے زائد اقسام کی اسٹابیریزپاکستان سمیت دنیا بھرمیں آئسکریم، ملک شیک ودیگرمشروبات، میٹھے پکوان اور سلاد کی جان ہے۔
94فیصد امریکیوں کے ساتھ ساتھ اب( پاکستان میں اس کی وافر کاشت کی وجہ سے )پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد اسٹرابیری استعمال کررہی ہے۔جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحتمند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔(جاری ہے)
اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے نیزفولیٹ اور مانع تکسید اجزاسرطان سے بچاؤ کرتے ہیں اسی وجہ سے اسٹرابیری کھانے والا کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار نہیں ہوتا۔
اسٹرابیری میں فائبر( غذائی ریشہ)سیلی کون ،پوٹاشیم،میگنیشیم ،جست ، آئیو ڈین ‘فولک ایسڈ، فلیوونائڈز،فائیٹو کیمیکلز‘وٹامن بی ۲،بی۵،بی۶اورمیگنیزکی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔حکیم خالد نے کہا کہ اسٹرابیری میں بیس مختلف اجزااینٹی ایجنگ صلاحیت رکھتے ہیں جس کے باعث یہ جھریوں اور بڑھاپے سے بچا کر انسانی جسم کو جوان رکھتی ہے۔اسٹرابیری جوڑوں کے درد اورگنٹھیا کے مرض میں فائدہ مند ہے۔ امراض چشم میں انتہائی مفید ہے ‘بینائی کے نقائص‘بصری اعصاب کی تقویت ‘آنکھوں کی انفیکشن میں کارآمد ہے ۔اسٹرابیری میں موجود فائٹوکیمیکلزکولیسٹرول لیول کونارمل رکھتے ہیں جبکہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم کی بدولت ہائی بلڈ پریشرمیں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اسٹرابیر ی کھانے سے قوت مدافعت بحال رہتی ہے جس کی وجہ سے نزلہ زکام سمیت بیشتر اقسام کی انفیکشینزسے بدن انسانی محفوظ رہتا ہے۔اسٹرابیری میں موجود فائٹونیوٹرنٹس ‘سوجن یعنی ورم کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسٹرابیری میں ایک معدنی جز بورون پایا جاتا ہے جو خواتین کے جسم میں زنانہ ہارمونز کی سطح بڑھا دیتا ہے جس سے یہ بیشتر نسوانی امراض میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجودفلیونائڈزمزمن امراض ‘سرطان،امراض قلب،بلند فشار خون ‘دانتوں کے امراض اور ہڈیوں کی کمزوری میں فائدہ مند ہیں۔اسٹرابیری کھانے سے پیاس کم لگتی ہے اسٹرابیری کا بیرونی استعمال رنگت میں نکھارکے علاوہ ایکنی وچھائیوں کودور کرکے چہرہ خوبصورت بناتاہے۔گردے، پتے اور جگر کے پچیدہ امراض کی صورت میں اسٹرابیریز کھانے سے پرہیز کیا جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
لاہور میں مقامی تعطیل ، عمارہ اطہر کی شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری ، ہر ضلع اورتحصیل میں انفورسمنٹ اتھارٹیزقائم ..
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم
غیر ملکی سرمایہ کاروں سے پارٹنر شپ کی طرز پر معاہدے ہونے چاہئیں ‘ حبیب الرحمن زبیری
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہورکے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا