ہم سب کومخلص ہوکر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو ایک رہنما قوت بناکر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا‘یاسر گیلانی

پاکستان پر قابض حکمرانوں نے ملک کو مشکل ترین دور سے دوچار کر دیا ہے تاہم قوم متحد ہوکر بہادری کیساتھ تمام مسائل کا مقابلہ کررہی ہے

اتوار 22 مارچ 2015 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے 23 مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سب کومخلص ہوکر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو ایک رہنما قوت بناکر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان پر قابض حکمرانوں نے ملک کو مشکل ترین دور سے دوچار کر دیا ہے تاہم قوم متحد ہوکر بہادری کیساتھ تمام مسائل کا مقابلہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن ہمیں علامہ اقبال کے عظیم خواب، قائداعظم محمد علی جناح کے مصمم ارادے اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور یہ شناخت ہم نے لازوال قربانیاں دینے کے بعد حاصل کی ہے۔ 68 سال سے حکومت کرنے والے روایتی حکمرانوں نے دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی کے بحران، کرپشن اور قومی اداروں کی زبوں حالی جیسے مسائل دینے کے سوا کچھ نہیں کیا تحریک انصاف نیک نیتی کے ساتھ ملک و قوم کے مسائل حل کرنے حکومت وقت کے خلاف آواز بلند کئے ہوئے ہے اب کھوکھلے نعرے لگانے اور خالی دعوے کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ حکمرانوں کو اب عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں