سزا اورجزا کے موثر نظام کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا سکتی ہے‘شہبازشریف

4گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں محکموں کی استعدادکار بڑھانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا , پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیاہے،وژن کو عملی شکل دینے کیلئے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے , قوموں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے ٹھوس فیصلے او راقدامات اٹھانا پڑتے ہیں،اے سی آر سسٹم کو بھی بہتر بنانے کی ضرور ت ہے , قائداعظم سولر پارک کا قیام اور 100میگا واٹ کے سولر منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل محنت اورجذبے سے کام کرنے کی اعلیٰ مثال ہے ‘ , وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب