سفارشی کی طعنے دینے والوں کو جواب دیدیا ہے ‘مستقبل میں باؤلنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرونگا ‘ وہاب ریاض

پیر 23 مارچ 2015 11:42

سفارشی کی طعنے دینے والوں کو جواب دیدیا ہے ‘مستقبل میں باؤلنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرونگا ‘ وہاب ریاض

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)آسٹریلیا کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر نے والے وہاب ریاض نے کہاہے کہ سفارشی کی طعنے دینے والوں کو جواب دیدیا ہے ‘مستقبل میں باؤلنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرونگا ‘فاسٹ بولنگ میں وسیم اکرم ،وقار یونس اور شعیب اخترجیسے بولروں کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہوں ایک انٹرویومیں وہاب ریاض نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جس طرح سابق کھلاڑیوں نے میری بولنگ کو سراہا یہ میرے لئے اعزاز ہے، فاسٹ بولنگ میں وسیم اکرم ،وقار یونس اور شعیب اخترجیسے بولروں کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ حرف آخر نہیں تھا اس سے بہتر بولنگ کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان ہوا تو بعض نام نہاد ماہرین ٹیلی وژن پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے رہے تاہم میں نے انتھک محنت سے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور ثابت کر دکھایا کہ میری بولنگ ہی میری اہلیت ہے ۔ وہاب ریاض نے کہا کہ میں اپنے آپ کو ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے منوانا چاہتا ہوں،کارکردگی کو اپنے والد شیخ سکندر اور اپنی والدہ سے منسوب کرنا چاہتاہوں میرے گھر والے قدم قدم پر میری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں