لاہور، کوئٹہ میں یوم پاکستان کے آغاز پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

پیر 23 مارچ 2015 11:55

لاہور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) لاہور میں رات کے 12بجتے ہی آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے بھر گیا۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے مینار پاکستان کے تاریخی گراونڈ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ بارہ بجتے ہی آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا۔

(جاری ہے)

آتش بازی کے شاندار مظاہرہ کو دیکھنے کے لیے آنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

ادھر یوم پاکستان کے سلسلے میں بلوچستان اسپورٹس فسٹیول کے دوران ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آتش بازی سے شہر کا آسمان جگمگا اٹھا، یوم پاکستان کے اس شاندار استقبال کے لئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ ناصر خان جنجوعہ، صوبائی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں