پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان کافیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

پیر 23 مارچ 2015 12:30

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان کافیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے تک کرے گا۔ قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اظہر علی، وہاب ریاض، اسد شفیق، فواد عالم اور سرفراز احمد کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس اہم فیصلہ میں جلد بازی نہیں کی جائے گی اور تمام آپشنز پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائے گا جو آئندہ ہفتے سے قبل متوقع نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک دو میچوں میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر کسی کو کپتان نہیں بنایا جائے گا لیکن رمیز راجہ سمیت سابق کرکٹرز کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ اس لئے وہاب ریاض کا نام بھی کپتانی کے لئے زیر غور لانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپریل میں دورہ بنگلا دیش کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیا جائے گا جس میں معین خان کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی رپورٹ پر بھی اہم فیصلے ہوں گے۔ صہیب مقصود کی جو کوارٹرز فائنل کے دوران مصباح الحق سے تکرار ہوئی وہ بورڈ کے لئے بڑا ایشو نہیں ہے کیونکہ بیٹسمین نے کپتان کو ہیلمٹ پہننے سے اس لئے انکار کیا تھا کیونکہ وہ اس کا نہیں تھا اور اس کے سر کے حساب سے چھوٹا تھا۔ اوور کی تین گیندوں کے بعد وہ پوزیشن صہیب مقصود نے ہی سنبھالی تھی اس لئے ان کے خلاف کوئی ایکشن کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں