23مارچ کی مناسبت سے تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں تقر یب کا انعقاد

پیر 23 مارچ 2015 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف لاہور نے 23مارچ کی مناسبت سے تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں تقر یب کا انعقاد کیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اس مو قعہ پر تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اْن پاکستان سے پیار کر نے والوں کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنے خون کے نذرانے دیتے ہوئے علیحدہ وطن حاصل کیا جس پر ہمیں فخر کر نا چاہیے مگر انگریزوں سے آزادی حاصل کر نے کے باوجود ناقص حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے آزادی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پائے۔ انہوں نے کہا کہ68 سال گزر جا نے کے بعد بھی ملک کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں دہشت گردی ،توانائی کا بحران ،کرپشن جیسے مسائل کم ہو نے کی بجائے بڑ ھتے چلے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بہت جلد پاکستان کو اْس کے اصل مقام تک عوامی طاقت سے لیکر جائے گی اس موقع پر پاکستان کیلئے قر بیانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں