حضرت فاطمہ صرف مسلمان خواتین کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اعلیٰ نمونہ ہیں،عنبیرہ راغب نغمی

پیر 23 مارچ 2015 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ممبر صوبائی اسمبلی عنبیرہ راغب نغمی، رہنما جماعت اسلامی خواتین ونگ سمیعہ راحیل قاضی، مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، مقامی این جی او کی چیئرپرسن نسرین حمید ایڈووکیٹ، تحریک انصاف کی رہنما عائشہ ملک ودیگر مذہبی تنظیموں کی رہنماؤں نے حضرت فاطمہ کے یوم وصال پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

23مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ صرف مسلمان خواتین کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اعلیٰ نمونہ ہیں، ان کے رول ماڈل کو اپنا کر آج دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، عنبیرہ راغب نے کہا کہ حضرت فاطمہ سردار خاتون جنت ہونے کے باوجود محنت و مشقت کی اعلیٰ مثال تھیں، انہوں نے اپنے کردار سے ثابت کردیا کہ خواتین کا رتبہ کسی عہدہ کا حصول نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں کامیابی وکامرانی کا راز ہے، سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ دنیا کی خواتین اور بالخصوص مسلم خواتین کیلئے حضرت فاطمہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، آپ نے اولاد کی بہترین پرورش اور تعلیم وتربیت دے کر خواتین کو بتایا کہ اگر مثالی معاشرہ قائم کرنا ہے تو ماں کو کیا کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں