حکمران آئینی مدت ضرور پوری کر یں مگر ملک وقوم پر بھی رحم کیا جائے،اب تسلیوں سے کام نہیں چلے گا ،حکمرانوں کو عملی اقدامات کر نا ہونگے ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل پاکستان کو معاشی طور پر بھی تباہ کر رہے ہیں مگر حکمران خاموش تماشائی بنے نظر آتے ہیں

مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مختلف وفود سے گفتگو

پیر 23 مارچ 2015 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ حکمران آئینی مدت ضرور پوری کر یں مگر ملک وقوم پر بھی رحم کیا جائے ‘اب تسلیوں سے کام نہیں چلے گا حکمرانوں کو عملی اقدامات کر نا ہونگے ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل پاکستان کو معاشی طور پر بھی تباہ کر رہے ہیں مگر حکمران خاموش تماشائی بنے نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت کو دوسال سے زائد کا عر صہ ہو چکا ہے مگر حکمرانون نے ابھی تک مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہی کیا ہے اور ہمیں موجودہ حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کیونکہ ملک مسائل کو کر نے میں حکمران سنجیدہ نہیں نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ اب تسلیوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر تمام مسائل کو حل کر نا ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام سے عام انتخابات کیے جانیوالے وعدوں کو پوراکر یں ورنہ قوم کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبانوں پر ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں