مزار اقبال پر رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

پیر 23 مارچ 2015 16:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر ائیرکموڈور حامد فراز تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سلامی کے بعد گارڈز نے مخصوص انداز میں مزار اقبال پر سلامی دی اور پھر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے۔ اس موقع پر بیس کمانڈر ائیر کموڈور حامد فراز نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں