7سال کے بعد یوم پاکستان کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے انکی شکست کا پیغام ہے‘ اس سے افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کا مورال دنیا بھر میں بلند ہوا‘ دہشت گرد تنظیموں کیلئے یہ نادر موقع ہے کہ وہ ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کریں

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل کا تقر یب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چھ سال کے وقفہ سے یوم پاکستان کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے انکی شکست کا پیغام ہے جس سے افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کا مورال دنیا بھر میں بلند ہوا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کویہاں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشت گرد تنظیموں کیلئے یہ نادر موقع ہے کہ وہ ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کریں تاکہ پاکستان اوراسلام کے مشترکہ دشمنوں سے متحد ہوکر مقابلہ کیا جاسکے، دہشت گردی کسی بھی مسئلے کاحل نہیں ہے اس سے معصوم اور بیگناہ شہری لقمہ اجل بن رہے ہیں،ریاست کیخلاف مسلح جنگ سے مسلمانوں اور اسلام کا تشخص بری طرح مجروح ہورہا ہے، 23مارچ کا دن ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اس عظیم جدوجہد کی یاددلاتا ہے جوانہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کے قیام کیلئے کی، 23مارچ1940کو مینار پاکستان پر مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کے قیام کی جو قرارداد منظور کی گئی اس کے نتیجہ میں ہی ہمیں 14،اگست1947کو آزادی میسر آئی اور آج ہم آزاد ملک کی آزادفضاوٴں میں سانس لے رہے ہیں،بابائے قوم نے ہمیں آزاد وطن کا جو تحفہ دیا اسکے قیام کی قربانیوں اور جدوجہد کو ہم بھول چکے ہیں،ملک میں دہشت گردی، کرپشن،بے روزگاری،مہنگائی اوربجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جیسے اہم مسائل نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے،ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں انکے نظریات اور افکار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں