ہم سب سیاسی ورکرز کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ سب ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے متحدہیں‘ ثمینہ خالد گھرکی

پیر 23 مارچ 2015 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ23مارچ کے دن ہم سب پاکستانیوں نے ملکر اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم سب نے وطن عزیز کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانا ہے اور ملک سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ ملک بنانا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں پریڈ کرنے کا فیصلہ کرکے ایک جرا‘ت مندانہ فیصلہ کیا ہے جس سے قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ 23مارچ یوم پاکستان کا دن ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہم سب سیاسی ورکرز کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ہم سب ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے متحد ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر حال اور ہر قیمت پر وطن عزیز میں امن ہو تاکہ ہر پاکستانی ایک آزادی اور مکمل خوشحالی کے ساتھ اپنی زندگی کو بسر کر سکے۔ پاکستان میں امن کا قیام ہر پاکستانی کی خواہش ہے جو جلد پوری ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں