” عزم پاکستان پریڈ “ کے موقع پر قومی سیاسی لیڈروں کی ڈمیز عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہیں

پیر 23 مارچ 2015 17:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) یوم پاکستان پر ” عزم پاکستان پریڈ “ کے موقع پر قومی سیاسی لیڈروں کی ڈمیز عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

(جاری ہے)

گلبرگ میں منعقدہ ” عزم پاکستان پریڈ “ کے موقع پر وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف‘ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ‘ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ‘ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین‘ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین‘ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ‘ پختوانخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت دیگر قومی سیاسی لیڈروں کی ہو بہوہم شکل ڈمیز بھی شریک ہوئیں جنہوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر قومی یکجہتی کا اظہار کیا ۔

مارچ پاسٹ کرنے والی یہ ڈمیز پریڈ دیکھنے کے لئے آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں انکے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں