لاہور: گارڈن ٹاوَن میں فائرنگ ، 2 غیر ملکی خواتین زخمی۔

پیر 23 مارچ 2015 17:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 23 مارچ 2015 ء) : لاہور کے علاقے گارڈن ٹاوَن میں فائرنگ سے 2 غیر ملکی خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کا تعلق چین سے بتایا جا رہا ہے۔ خواتین کو فوری سروسسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق خواتین سڑک کنارے کھڑی تھیں جب 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ چونکہ واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں لہٰذا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات تھی یا ڈکیتی پر مزاحمت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں