عزم پاکستان پر یڈ میں شر کاء کی آرمی چیف ، مسلح افواج کے حق اور دہشتگردوں کیخلاف نعرے بازی

پیر 23 مارچ 2015 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) عزم پاکستان پر یڈ میں شر کاء چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شر یف اور پاک افواج کے حق میں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے نظر آئے اور بعض شر کاء نے آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی تصاویر بھی ہاتھوں میں پکڑ رکھیں تھیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روزلاہور میں ہونیوالی عزم پر یڈ کے موقعہ پر پاکستان عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قیادت کر نیوالے جنرل راحیل شر یف کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور شر کاء جنرل راحیل شر یف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ہیں جبکہ شر کاء نے دہشت گردوں پرشدیدتنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں