علماء اور مدارس جغرافیائی اور نظریاتی سر حدوں کے تحفظ کیلئے قر بانیاں دیتے رہیں گے ،کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر نہیں بننے دیا جا ئے گا ،علماء اور مدارس دینیہ قوم میں اتحاد کے لیئے کوشاں ہیں ،فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا ئے گا ،حالات کا تقاضا ہے کہ دینی اور سیا سی قوتیں اختلافات بھلا کر ایک صف میں کھڑی ہوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا لاہور میں استقبالیہ ،تقسیم انعامات اور جامعہ محمدیہ قاسمیہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جغرافیائی اور نظریاتی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء اور مدارس نے پہلے بھی قر بانیاں دی ہیں اور ضرورت پڑ نے پرآئندہ بھی دیتے رہیں گے ،کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر نہیں بننے دیا جا ئے گا ،علماء اور مدارس دینیہ قوم میں اتحاد کے لیئے کوشاں ہیں اور یہی وقت کی اہم ضرورت ہے ،فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا ئے گا حالات کا تقاضا ہے کہ دینی اور سیا سی قوتیں اختلافات بھلا کر ایک صف میں کھڑی ہوں وہ جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کا مران بلاک علامہ اقبال ٹا ؤن میں استقبالیہ اور تقسیم انعامات اور جامعہ محمدیہ قاسمیہ کی سنگ بنیاد اورعبد القدیر گجر کے گھر عشائیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ان تقریبات سے وفا ق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری ،جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ، مو لا نا مشرف علی تھانوی ،مو لا نا محب النبی ،قاری احمد میاں تھانوی ،قاری خلیل احمد تھانوی ،حافظ اشرف گجراور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر مو لا نا عبد الخبیر آزاد،مو لا نا سعد صدیقی،مو لا نا عبد الرحمن ،قاری نذیر احمد ،مو لا نا محمدنعیم ،حافظ عبد الواجد ،مو لا نا مفتی عقیل خان اور دیگر موجو د تھے مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ آزادی اور پا کستان کے قیام کے لیئے قر بانیاں ہمارے اکا بر نے دی ہیں انہوں نے کہا کہ دینی قوتوں کے بغیر ملک اگے نہیں بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہو تا ہے اس لیئے ہمارا موٴقف ہے ہر قسم کی دہشت گر دی کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پا کستان میں عسکری اور سیا سی قوتیں دہشتگر دی کے خلاف ایک صف پر ہیں انہوں نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ اسلامی شائر کے تحفظ کے لیئے جہد مسلسل کی ہیں اور آج امت میں وحدت کے لیئے ہم کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ مغرب دینی مدارس کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں دین اسلام کے خلاف ہر قسم کا پلان نا کام ہو گا اور دینی مدارس کی تعداد بڑھتی رہے گی انہوں نے کہا کہ علماء اور مدارس اپنی ذمے داریوں کو محسوس کر یں اور قوم میں وحدت کے لیئے کردار ادا کرتے رہیں ۔

(جاری ہے)

وفاق المدارس کے سیکر ٹری جنرل مو لا نا حنیف جالندھری نے کہا کہ یورپ اور امریکہ اور لادینی قوتیں دینی مدارس کے خلاف مہم چلا رہے ہیں انھیں دہشت گر دی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا ہے کہ اسلحہ کسی مدرسہ سے نہیں بلکہ 9زیرو سے ملا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام محبت اور اتحاد پھیلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس اور علماء کو ہرساں کر نا بند کرے ۔

جے یو آئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پا کستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی فلاحی ریاست میں ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے عاد لانہ نظام کے نفاذ سے ہی ملک مسائل کے چنگل سے آزاد ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فر قہ واریت کے خلاف ہے اور اس کے خلاف ہمیشہ اس نے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ فر قہ واریت کے جن کو قابو کر نے کے لیئے قانون سازی کی ضرورت ہے لیکن اس قانون سازی کے لیئے حکومت کو جمعیت کی قیا دت سے رابطہ کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں انہوں نے کہا کہ آج کسی مدرسے سے اسلحہ نہیں پکڑا گیا جہاں سے اسلحہ پکڑا گیا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلامی نظام کے نفاذ کے پر امن پار لیمانی جدو جہد کر رہی ہے لیکن آج تک کسی عالم دین کا قرضہ معاف کرانے میں نام نہیں آیا اور نہ ہی کرا چی میں بہتہ خوری کر نے والوں میں کسی عالم دین کا نا م ہے انہوں نے کہا کہ جس اللہ نے سینٹ کی دپٹی چئیر مین شپ دی ہے وہ مستقبل میں مو لا نا فضل الرحمن کو وزیر اعظم بھی بنا ئے گا انہوں نے کہا کہ قوم کو لڑانے والوں کا مقابلہ علماء اور مدارس کریں گے ۔

جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کے مہتم مو لا نا مشرف علی تھانوی نے کہا کہ تحریک پاکستان علماء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اب پا کستان میں امن اور اس کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے میں ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ شبیر احمد عثمانی سے پا کستان کا پرچم لہرا کر قائد اعظم محمد علی جناح نے علماء کے تاریخی کردار کو تسلیم کیا تھا انہوں نے کہا کہ دینی مدراس اشاعت اسلام کے مراکز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں