مشتاق محمد کا گرین شرٹس کیلئے تمام فارمیٹس میں نئے کپتان لانے کا مطالبہ

منگل 24 مارچ 2015 11:25

مشتاق محمد کا گرین شرٹس کیلئے تمام فارمیٹس میں نئے کپتان لانے کا مطالبہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد نے ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔سابق کپتان نے کہا حال ہی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آفریدی اور مصباح کی جگہ گرین شرٹس کے لئے تمام فارمیٹس میں نئے کپتان لانے کا مطالبہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ دونوں کھلاڑیوں کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، پی سی بی کو نیا آغاز کرتے ہوئے نئے کپتان اور شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔

واضح رہے کہ مصباح اور آفریدی ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم پی سی بی نے مصباح کو ٹیسٹ اور آفریدی کو ٹی 20 کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ون ڈے فارمیٹ کیلئے اب تک کسی کا نام فائنل نہیں کیا جاسکا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں