لاہور : بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

منگل 24 مارچ 2015 11:38

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : لاہور میں گوالمنڈی میں برف خانہ چوک پر ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی جبکہ 2 بچیوں سمت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے.

(جاری ہے)

ریسکیو کا عملہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف تھا جس کے بعد تین زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملبے تلے دبی دو بچیاں اور ان کے والد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں ، بچیوں کی عمریں 3 اور 5 سال کے درمیان تھیں جبکہ بچیوں کا والد اکرام فر نیچر کا کام کرتا تھا. زخمی ہونے والو ں میں ایک شخص اکرام کا بھائی تاہم جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں اب بھی جاری ہیں.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں