موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر اور ایٹمی دھماکے (ن) لیگ کے کارنامے ہیں‘ عرفان دولتانہ

منگل 24 مارچ 2015 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ملک میں ترقی ہوئی ہے، موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر اور ایٹمی دھماکے مسلم لیگ (ن) ہی کے کارنامے ہیں، ملکی ترقی اور چیلنجوں کے خاتمہ کیلئے کسی اور جماعت نے کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت قوم کو مایوس نہیں کرے گی اور ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے گی۔

(جاری ہے)

حکومت توانائی کے بحران کے خاتمہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا عزم رکھتی ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی یقینی بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور قدرتی گیس کے نرخ کم کرنے پر کام کر رہی ہے جبکہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھی کام ہو رہا ہے جس کے نتیجہ میں زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ان کی پیداوار اضافہ ہو گا۔۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ عادت نہیں کہ وہ عوام سے جھوٹے وعدے کریں، عوام کی بہتری کیلئے کئی ایک منصوبے شروع کئے گئے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ ہمارے دور میں ہی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں