نئے چیف سلیکٹر کیلئے تین نام شارٹ لسٹ

منگل 24 مارچ 2015 14:30

نئے چیف سلیکٹر کیلئے تین نام شارٹ لسٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لئے تین امید واروں کو شارٹ لسٹ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کئے جانے والے امیدوار وں میں اقبال قاسم ، وسیم باری اور محسن خان شامل ہیں۔خیال رہے کہ چیف سلیکٹر معین خان کو کسینو تنازع پر وطن واپس بلانے کے بعد چیئر مین پی سی بی نے ملاقات کے دوران انہیں ورلڈکپ کے بعد ذمے داریوں سے برطرف کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کی تلاش بھی اقبال قاسم، وسیم باری اور محسن خان پر آکر رْک گئی ہے جن میں سے کسی ایک کوچیف سلیکٹر مقرر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ تینوں امیدوار اس سے قبل بحیثیتِ چیف سلیکری خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ 2011 تا 2012 تک محسن خان قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی ان تینوں اْمیدواروں کے ناموں سے مطمئن ہیں اور جلد ہی بورڈ آف گورنرز سے اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ اقبال قاسم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹس کی ذمے داری بھی سونپی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں