جماعت اسلامی کابھی گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ

منگل 24 مارچ 2015 15:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی نے گورنر سندھ عشرت العباد کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فوری تبدیل کیا جائے، خطرناک مجرموں کو گورنر ہاوس میں تحفظ ملتا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی معاشی شہہ رگ کراچی کو کسی ایک جماعت کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیا جائے گا۔

رواں ماہ سینیٹر منتخب ہونے والے سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی کو تشدد سے پاک کرنے کے لیے گورنر سندھ کی تبدیلی ضروری ہے، خطرناک مجرموں کو گورنر ہاوس میں تحفظ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں کراچی کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں،کراچی آپریشن کامیاب بنانے کے لیے بیرونی مداخلت روکنا ہوگی۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے مہنگائی ،بیروزگاری اور بدامنی کے خلاف لڑنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں متعدد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے بھی گورنر سندھ کی تبدیلی کا ،مطالبہ کیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیرین مزاری نے مطالبہ کیا تھا کہ گورنر عشرت العباد کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے، تاکہ وہ صولت مرزا کے الزامات کی تحقیقات پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں