’اپنا روز گار سکیم ‘صوبے کی تیز رفتار ترقی میں اہم کردارادا کریگی ،معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل ہوگا ‘ ملک محمد اقبال چنٹر

منگل 24 مارچ 2015 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ ”اپنا روز گار سکیم “صوبے کی تیز رفتار ترقی میں اہم کردارادا کرے گی جس سے صوبے میں نہ صرف روز گار کے لاکھوں نئے مواقع پید ا ہوں گے بلکہ معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل ہوگا ،”اپنا روز گار سکیم“ کے تحت صرف50ہزارافراد کو نہیں بلکہ 50ہزارخاندان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر با عزت روز گار کمائیں گے اور معاشرے کو بوجھ بانٹیں گے،مجموعی طو رپر 3لاکھ سے زائد افراد اس سکیم سے براہ راست مستفید ہوں گے جبکہ بلا واسطہ طو رپر لاکھوں افراد کو معاشی فوائد ملیں گے،اس سکیم کے بے پناہ معاشی ثمرات ہیں اور صوبے کی ترقی میں یہ سکیم ممدو معاون ثابت ہوگی ۔

اپنی رہائش گاہ پر وفد سے ملاقات میں صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ”اپنا روز گار سکیم“ میں پنجاب حکومت کی سابق سکیموں کی طرح شفافیت ،میرٹ اورمعیار کو ملحوظ خاصر رکھا گیاہے اور پچھلے ساڑھے 6برس کے دوران شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز رہاہے۔

(جاری ہے)

پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کے لئے پنجاب حکومت نے پاکستان کی سب سے بڑی ”اپنا روز گار سکیم“ کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے جس کے تحت آج سے انتہائی شفاف طریقے سے میرٹ پر 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیاہے -3برس قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 10ارب روپے کی مالیت سے نوجوانوں میں 20ہزار گاڑیاں میرٹ پر تقسیم کی تھیں جس کا ریکوری ریٹ 99.9فیصد ہے-بلا شبہ سابق سکیم کا میاب رہی اور موجودہ سکیم کو بھی انتہائی حوصلہ افزاء رسپانس ملا ہے - صوبے کے50ہزار خاندانوں میں گاڑیوں کی شفاف اندازسے تقسیم کا آغا ز کیا گیاہے او رکسی کوبھی سفارش یا اقربا پروری پر گاڑی الاٹ نہیں کی گئی جس کی گواہی خوش نصیب افراد نے اپنی گفتگو میں خود دی ہے اور یہی اس سکیم کی سب سے بڑی خوبی اور کامیابی ہے جس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم کو جاتا ہے،گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد آسان شرائط پر ماہانہ اقساط ادا کریں گے۔

حکومت نے گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے 40ہزار روپے کم رکھی تھی تاہم وقت کے ساتھ قیمت میں اضافے سے خوش نصیب افرا دکو 90ہزار روپے تک کا فائدہ ہواہے - انہوں نے کہاکہ ”اپنا روز گارسکیم“صوبے کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے اور گزشتہ ساڑھے 6برس کے دوران پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبود او ران کو با اختیار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ”اپنا روز گار سکیم “بھی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی ٹھوس حکمت عملی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے - انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 50ہزار گاڑیوں کے پیکیج کے حوالے سے 2 ارب روپے سے زائد کی کمی کرائی ہے اور جب ڈالر کے مقابلے میں ین سستا ہوا تو اس کا فائدہ بھی لیا گیا او راس مد میں 40کروڑ روپے کم کرائے گئے اس طرح مجموعی طو رپر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت نے کمپنی کے ساتھ بات چیت کر کے 2ارب 40کروڑ روپے کم کرائے اور عوام کے لئے اربوں روپے کے وسائل بچائے۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ خود روزگار سکیم کے تحت 4ارب روپے سے لاکھوں خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے دئیے گئے ہیں تاکہ وہ با عزت روز گار کما سکیں-اس سکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے فراہم کئے جاتے ہیں ۔ خواتین جو کہ آبادی کا 50فیصدسے زائد ہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے-پاکستانی خواتین کو میدان عمل میں آنا چاہیے اور ترقی اور خوشحالی کی گاڑی کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پو رکردار ادا کرنا چاہیے-پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے نہ صرف ضروری قانون سازی کی ہے بلکہ خواتین کے لئے علیحدہ پروگرام بھی شروع کئے ہیں ۔

خواتین کو میدان عمل میں اب آکر اپنابھر پو رکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے -انہوں نے کہاکہ معاشی ، سماجی اور معاشرتی نا ہمواریاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے ”اپنا روزگار سکیم “ جیسے تاریخ ساز انقلابی ا قدامات ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں-طبقاتی کشمکش کو دور کرنے کے حوالے سے بھی ”اپنا روز گار سکیم “ممدومعاون ثابت ہوگی کیونکہ عدلانہ معاشرے کے لئے معاشرتی ، سماجی او رمعاشی انصاف انتہائی اہم ہے اور ہماری یہ سکیم بھی اسی وژن کو سامنے رکھ کر ترتیب دی گئی ہے- توانائی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں-پنجاب میں پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا شمسی توانائی سے چلنے والا 100میگا واٹ کا منصوبہ مکمل ہوچکاہے جو اگلے چند دنو ں میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گاتاہم ہمیں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنا ہے۔

3برس کے دوران چین کے تعاون سے بجلی کے کئی منصوبے کام شروع کردیں گے-وفاقی حکومت پنجاب میں ایل این جی سے 2400میگا واٹ جبکہ پنجاب حکومت ایل این جی سے 1200میگا واٹ کے منصوبے لگائے گی جس کے لئے کام کا آغاز کردیا گیاہے او رانشاء الله اگلے اڑھائی برس میں 3600میگا واٹ بجلی مزید پید اہوگی-انہوں نے کہاکہ توانائی بحران نے صنعت و زراعت کو بے پنا ہ نقصان پہنچایاہے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے اور وسائل کو بچاکر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں -انشاء الله محنت کے ساتھ دن رات کام کریں گے اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں