حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کو معاشی طور پر تباہ کر رہی ہے ‘ شازید ملک

منگل 24 مارچ 2015 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے صدر شازید ملک نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کو معاشی طور پر تباہ کر رہی ہے ‘تجر بے کی بنیاد پر ملک کو مسائل سے نجات دلانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے ملک کو مزید لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بیڈ گورننس کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں لاہور تنظیم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے صدر شازید ملک نے کہا کہ پاکستان کو آج دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل سے نجات کیلئے ضرور ی ہے کہ ملک کومعاشی طور پر مضبوط کیا جائے جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کے دوران ملک کو 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا دعویٰ کیا مگر آج حالت یہ ہے کہ ملک میں گر میوں سے پہلے ہی بدتر ین بجلی کی لوڈشیڈ نگ شروع ہو چکی ہے جسکی وجہ سے آنیوالے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مزید عذاب نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں قوم ان سے مکمل نجات چاہتے ہیں اور اگر حکمرانوں نے قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل نہ کیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبیرز ہو جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں