میاں منظور احمد وٹو کی میاں عبدالوحید کے والدکی نماز جنازہ میں مدنی مسجد کارکنوں کے ہمراہ شرکت

منگل 24 مارچ 2015 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی سیکریٹری پبلک ریلیشن پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میاں عبدالوحید کے والدکی نماز جنازہ میں مدنی مسجد، فیصل ٹاؤن میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی ۔ میاں منظور احمد وٹو نے میاں عبدالوحید سے دلی تعزیت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد شرکاء نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ پیپلز پارٹی کے جن عہدیداروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ان میں سہیل ملک، حاجی عزیزالرحمن چن، خرم جہانگیر وٹو ( ایم پی اے)، معظم وٹو،دیوان محی الدین، چوہدری اسلم گل، منظور مانیکا، میاں ایوب، رانا گل ناصر، افنان بٹ، ملک احتشام الحق، حاجی محمد شفیع مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں