12رکنی بورڈ آف گورنرز کیلئے نام تجویز، منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائیگی

منگل 24 مارچ 2015 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں شیخ زید ہسپتال لاہور کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا، سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک، چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر فرخ اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ظہورحسین ، ڈائریکٹر لاء محکمہ قانون محمد محسن، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، پروفیسر نصرت اللہ چوہدری اور بزنس مین الماس حیدر چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس میں شیخ زید ہسپتال کے نئے بورڈ آف گورنرز کیلئے 12نام تجویز کئے گئے۔ بورڈ آف گورنرز کا صدر صوبائی وزیر صحت/مشیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نائب صدر، چیئرمین شیخ زید ہسپتال جنرل سیکرٹری ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر نصرت اللہ چوہدری، پروفیسر انوار اے خان، بزنس مین ایم ایم خان، چوہدری منیر احمد، الماس حیدر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عقیل کھوجہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کیلئے تجویز کردہ ناموں کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو فوری طور پر بھجوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سے شیخ زید ہسپتال کے انتظامی معاملات کو چلانے میں بہتری آئے گی اور ہسپتال کی ورکنگ میں بھی اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں