ہواوے جی 7 کو میکسیکو کے فٹ بال کلب کا آفیشل فون نامزدکردیا گیا

منگل 24 مارچ 2015 16:47

ہواوے جی 7 کو میکسیکو کے فٹ بال کلب کا آفیشل فون نامزدکردیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) ہواوے جی 7 کوحال ہی میں ”یوکال دی شاٹس “کے خیال پر مبنی تعارفی تقریب میں، میکسیکوکے فٹ بال کلب Las Aguilas del America کا آفیشل فون نامزد کردیا گیا ہے۔اس لانچنگ تقریب میں 300 سے زائدصحافیوں،کسٹمرز، مشہور شخصیات اور میکسیکن فٹ بال لیگ کے سٹارکھلاڑیوں نے شرکت کی۔ہواوے جی 7 تسلسل سے پاکستان میں عالمی تحسین اوردنیا بھر میں سب سے زیادہ جدید ترین سمارٹ ڈیوائس کے طور پر اپنا مقام ثابت کرتے ہوئے بڑے ایوارڈ حاصل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے پاکستان کے مارکیٹنگ سربراہ فرازخان نے کہا ہے کہ ہواوے ایک عالمی کمپنی ہے۔ ہماری جدید آئی سی ٹی سلوشنز، پراڈکٹس اور سروسز 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں استعمال کئے جاتے ہیں اوردنیا کی آبادی کے ایک تہائی سے زیادہ افرادکی خدمت کررہے ہیں۔پاکستان بھی ہواوے کیلئے سب سے اہم مارکیٹوں میں سے ایک ہے اورآئندہ بھی ہم طاقت وراوردلچسپ ہواوے جی 7جیسی بہترین مواصلاتی ٹیکنالوجی اور ڈیوائسزفراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں جو پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں زبردست پذیرائی حاصل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں