کراچی میں امن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،روشنیوں کے شہر کوآگ اور خون میں نہلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے، پاکستان جمہوری اتحاد کے صدر محمد جمیلکا بیان

منگل 24 مارچ 2015 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،روشنیوں کے شہر کوآگ اور خون میں نہلانے والوں کواپنے منطقی انجام سے ضرور دوچار ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا مبینہ قائد تحریک بے نقاب ہوچکے ہیں انہیں معصوم اور بیگناہ لوگوں کے قتل عام کا حساب دینا پڑیگا، ایم کیو ایم نے بندوق کے زور پر کراچی کے عوام کو یرغمال بنا رکھا تھا اورکوئی بھی انتظامی افسر یا اہلکار موت کے خوف سے ایم کیوایم پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں تھا، اب وقت آگیا ہے کہ سابق گورنر حکیم محمد سعید کو قتل کرانیوالے الطاف حسین اپنے ساتھیوں عظیم طارق اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا اعتراف کرلیں ،ایم کیو ایم کی آبیاری میں سابق ڈکٹیٹروں جنرل ضیاالحق اورجنرل (ر ) پرویزمشرف کا بڑا ہاتھ تھا،ضیا الحق تو اس دنیا میں نہیں رہے مگر پرویز مشرف موجود ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ نواب اکبر بگٹی اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتل پرویز مشرف کو بھی گرفتار کرکے اسکے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے،انہوں نے مزید کہا آنیوالا ہر دن الطاف حسین اور انکے جرائم پیشہ ساتھیوں کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے اورتوقع ہے کہ کراچی کے عوام کو جلد ہی اسلحہ بردار بھتہ خوروں سے نجات مل جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں