ڈاکٹرسرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام” فری آئی کیمپ“ لگایا گیا

منگل 24 مارچ 2015 19:58

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) حضرت سیدہ خاتون جنت سیدہ فاطمةلزہرا رضی اللہ عنہاکے یوم وصال کے موقع پر ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید فاؤنڈیشن اورنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان و یمن ونگ کے زیر اہتمام جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ایک روزہ” فری آئی کیمپ“ لگایا گیا۔سرگنگارام ہسپتال ،فاطمہ میموریل ہسپتال اورجامعہ پنجاب کے سینئرماہرامراض چشم پروفیسر ڈاکٹرزاہدکمال،ڈاکٹرسعیدنیازی، ڈاکٹر نعیم رستم،ڈاکٹررانا ریا ض ودیگرسینئرڈاکٹرزصاحبان فری آئی کیمپ میں اپنی خدمات سرنجام دیں۔

آئی کیمپ میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ طالبات سمیت اہل علاقہ کی ساڑھے چارسوسے زائدخواتین کی نظر کابھی معائنہ کیاگیا۔اس موقع ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدفاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کے لئے کام کرنے والے افراد عظیم مشن کی تکمیل میں عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

جذبہ خدمت خلق معاشرے میں بیدارکرکے دکھی انسانوں کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہاکہ سیدہ خاتون جنت حضر ت فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہاکی زندگی مبارک عورتوں کے لئے ایک بہترین آئیڈیل ہے۔پوری دنیا کی خو اتین سیدہ خاتون جنت رضی اللہ عنہاکی سیرت مبارکہ کومشعل راہ بناکرمعاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتی ہیں۔ایم پی اے ملک وحیدنے آئی کیمپ کے دورہ کے دوران ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگائے گئے آئی کیمپ کی تعریف کی اورفاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو بھی سراہا۔

ڈاکٹرسعیدنیازی نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان میں آنکھوں کی بیشمار بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سفیدموتیا،کالاموتیا،بھینکاپن اورککرکی مرض شامل ہیں۔بیماری چاہے کوئی بھی ہواس کی بروقت تشخیص اورعلاج ضروری ہے۔والدین اپنے بچوں میںآ نکھوں کی حفاظت سے سلسلہ میں تحریک پیدا کریں۔ ملک شریف شیخ اوردیگرمعززین علاقہ کی کثیرتعداد نے بھی آئی کیمپ کادورہ کیااورنعیمی فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات کوخوب سراہا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں