عدالتی حکم پر بیلف کا چھاپہ ،تھانہ اسلام پورہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے دو شہریوں کو بازیاب کرالیا

منگل 24 مارچ 2015 19:58

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) عدالت کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مارکر لاہور میں تھانہ اسلام پورہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے دو شہریوں کو بازیاب کرالیا ،شہریوں نے ایس ایچ اوتھانہ اسلام پورہ کے خلاف عدالت کے باہراحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج لاہورکے حکم پر بیلف نے چھاپہ مارکر تھانہ اسلام پورہ پولیس کی حراست سے فضلاں بی بی اور رشید نامی شخص کو بازیاب کرایا اہل علاقہ نے ایس ایچ او اسلام پورہ کے خلاف سیشن کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کاکہناتھا پولیس نے غیر قانونی طور پر شہریوں کو حراست میں رکھا اور تشدد کانشانہ بنایا انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں