کراچی کو ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا سے آزاد کرائیں گے، لیگی ایم پی اے لبنیٰ فیصل

منگل 24 مارچ 2015 20:33

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ کراچی کو ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا سے آزاد کرائیں گے،خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو،حکومت کسی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ،سیکورٹی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں ،حکومت قانون کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنا چاہتی،لبنیٰ فیصل کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کا پر امن شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے صرف بیان بازی کی حد تک کام نہ رکھے ،پاکستان کے تما م سیکورٹی ادارے آزاد ہیں یہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرتے ہیں انہوں نے کبھی اپنی حدود سے تجاوز نہیں کیا جو قانون کو ہاتھ میں لے گا وہی قانون کی گرفت میں آئے گا،اگر ایم کیو ایم کے لوگ جرائم میں ملوث ہیں تو رینجر اور پولیس ان کے خلاف کاروائی کرنے کا حق رکھتی ہے ،سیکورٹی ادارے کسی کے غلام نہیں ہیں ان کو جیسے چاہے استعمال کرلیں ،انہوں نے مزید کہا حکومت ایم کیو ایم کو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہیں بنا رہی رینجرز اور پولیس جو کاروائی کررہیں وہ شواہد کے بنیاد پر کررہی ہیں ،حکومت سیکورٹی اداروں کے راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں کھڑی کرنا چاہتی ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا مشن ہے کہ کراچی کو ایک پر امن شہر بنایا جائے اور اس شہر کی رونکیں دوبارہ بحال کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں