لاہور ہائیکورٹ،عوامی تحریک کے رہنما افضل رضوی کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست میں ڈی سی او فیصل آباد کو تین روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

منگل 24 مارچ 2015 20:37

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما افضل رضوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست میں ڈی سی او فیصل آباد کو تین روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویڑنل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افضل رضوی کو غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا ہے، حکومت کئی مرتبہ انہیں امن کی کوششوں پر سرٹیفکیٹس بھی جاری کر چکی ہے، عدالت نے ڈی سی او فیصل آباد نور امین مینگل کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ انہوں نے کیسے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے،ڈی سی او نے بتایا کہ خفیہ اداروں کی معلومات پر نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے، عدالت نے کہا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے آرڈر جاری کر دیتے ہیں،جس کو دل چاہتا ہے دہشتگرد بنا دیتے ہیں،لگتا ہے واپس بلوچستان جانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے نظر بندی پر تین روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تیس مارچ تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں