(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی اقتدار کی بندر بانٹ کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا ، دونوں کر پٹ جماعتوں کی ہمیشہ کیلئے رخصتی کا وقت آگیا ہے ‘ بلدیاتی انتخابات پنجاب کے حکمرانوں کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں ‘بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب میں کلین سویپ کر یگی،

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور کا تحر یک انصاف کے جلسہ سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 23:19

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی اقتدار کی بندر بانٹ کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا ، دونوں کر پٹ جماعتوں کی ہمیشہ کیلئے رخصتی کا وقت آگیا ہے ‘ بلدیاتی انتخابات پنجاب کے حکمرانوں کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں ‘بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب میں کلین سویپ کر یگی،

لاہور/ناروال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی اقتدار کی بندر بانٹ کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا اور وقت آچکا ہے کہ دونوں کر پٹ جماعتوں کو ہمیشہ کیلئے رخصت کر دیا جائے‘کراچی ہمارے لیے نوگوایر یانہیں ہے تحر یک انصاف ضمنی انتخابات میں بھی کا میابی حاصل کر یگی ‘ بلدیاتی انتخابات پنجاب کے حکمرانوں کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں ‘بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب میں کلین سویپ کر یگی‘تحر یک انصاف ملک کو کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گی ۔

وہ ناروال میں تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار ابرالحق کے دفتر کے افتتاح اور ضلعی صدر ندیم نثار کی جانب سے منعقد ہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ‘ابرار لحق ‘احسان اللہ کاکڑ‘کر نل (ر) جاوید کاہلوں ‘چوہدری وحید اکرام اور انوار الحق چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو 68سالوں سے لوٹا جا رہا ہے مگر کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کو آج تک کسی نہیں ہاتھ نہیں لگایا جسکی سزا پاکستانی قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ کر پٹ اور مفاد پر ست لوگ ہی اقتدار میں آئے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اورتحر یک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر یں اور عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور تحر یک انصاف ہی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یگی جبکہ صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن)لیگ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں ثابت ہو جائیگا کہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں دھونس اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں اور ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونیوالا ہے اور آنیوالی حکو مت تحریک انصاف اور پاکستان کے عوام کی ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں