ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ عرفان قیصر شیخ
بدھ 25 مارچ 2015 13:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بورڈ آف مینجمنٹ کے اراکین اپنے شہروں میں انڈسٹری کا دورہ کریں تاکہ جن سیکٹر میں روزگار کے یقینی مواقع ہیں ، ٹیوٹا ان میں کورسز کا آغاز کرے، ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ موجودہ نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اور نئے کورسز کے آغاز کیلئے تجاویز بھی ٹیوٹا کو ارسال کریں۔
چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ خانیوال /وہاڑی اور ملتان کے صدور اور ممبران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خواجہ محمد عثمان، جاوید خان ڈاہا، سید شمشاد جعفری، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، جنرل منیجرحامد غنی انجم، اظہر اقبال شاد، اخترعباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے موٴثر کردار کیلئے ٹیوٹا رابطہ جاری رکھے گی۔
بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر زیر تربیت کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں۔ ان اجلاس کے انعقاد کا مقصد ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے کردار اور ٹیوٹا اداروں کا انڈسٹری کے ساتھ بہترین روابط رکھ کر نئے اور جدید کورسز کا آغاز کرنا ہے۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا اب ضلعی سطح پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کو بھرپور شراکت کو یقینی بنائی گی۔ڈسٹرکٹ منیجرز کو اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی حمایت کے ساتھ انڈسٹری کے ساتھ روابط میں اضافے کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا اداروں میں سیمینار کے انعقاد کا بندوبست کریں اور اس میں صنعتکاروں کو بھی دعوت دی جائے ۔ ان کوششوں سے نوجوان نسل کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے یقینی مواقع میسر ہونگے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری