قومی یکجہتی کا استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ‘ عرفان دولتانہ

بدھ 25 مارچ 2015 13:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کا استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں بانی ٴ پاکستان کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر دل و جان سے عمل کرنا ہے اس سلسلہ میں نوجوان فعال ہو کر نہایت اہم اور موٴثر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان ہر پاکستانی اور سچے مسلم لیگی کیلئے نہایت فخر کا باعث ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنے لیے الگ خطہ ارض حاصل کرنے کا عہد کیا اور دوقومی نظریہ کی بنیاد پر صرف 7سال میں اسلامی جمہوریہ پاکستان قائم کر دی، ہمیں پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ، سالمیت کے دفاع اور اس کی ترقی و خوشحالی کا عزم کرتے ہوئے عہد کرنا چاہئے کہ اپنے تمام سیاسی، ذاتی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو فراموش کر کے پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی طور پر نہایت مضبوط اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں