ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی

بدھ 25 مارچ 2015 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی محمدآصف کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے محمد آصف کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

محمد آصف کیخلاف 2008ء میں فیصل آباد میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے 2011ء میں مجرم کومجموعی طور پر 6مرتبہ سزائے موت اور 30لاکھ جرمانے کی سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آصف کی درخواست پر 6مرتبہ سزائے موت کی سزا کو ختم کرتے ہوئے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں