چینی بینک اور کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی‘ راجہ عدیل

بدھ 25 مارچ 2015 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے چین کے دورہ کے دوران چینی بینک اور کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی بنک اور چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک کے اندر تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی بنک کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کے علاوہ پنجاب کیلئے دیگر عالمی ذرائع اور بین الاقوامی پرائیویٹ سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔توانائی اور انفراسٹرکچر میں چینی سرمایہ کاری سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

نیز چین کی مہارت، وسائل اور ٹیکنالوجی سے پاکستان کی صنعت و تجارت میں نیا انقلاب برپا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر چینی سرمایہ کاری سے پاک چین تعلقات کو نیا رنگ، نئی جہت اور نئی وسعت مہیا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کی جانب سے ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے پنجاب میں توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔جس سے انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کی مطابق بجلی دستیاب ہوسکے گی اور ملک کی صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں