عوام اور جمہوریت کی بات کرنیوالے حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 25 مارچ 2015 13:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ،عمران خان کی قیادت میں 68 سال سے عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو اقتدار کے ایوانواں سے چلتا کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور جمہوریت کی بات کرنے والے حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگا کر عوام کے حقوق پامال کیا ہے لیکن اب یہ عوام میں بے نقاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے اور وہ پرانے نعروں سے باریاں لینے والوں کی ہر قیمت پر رخصتی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں