طواف کیلئے کعبہ کی صحن کی توسیع رمضان تک مکمل کر لی جائیگی‘ ایک گھنٹے میں ایک لاکھ پانچ ہزار افراد طواف کر سکیں گے

بدھ 25 مارچ 2015 16:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق کعبہ کے طواف کے لئے استعمال کئے جانے والے صحن کی توسیع کا منصوبہ رمضان المبارک تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد یہا ں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ پانچ ہزار افراد طواف کر سکیں گے -صحن کے ساتھ ساتھ مسجد کے تہہ خانے ‘ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر بھی طواف کیا جا سکے گا جن کا تعمیراتی کام رمضا ن المبارک کے آغاز تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ آئند ہ حج سے پہلے عمارت کی چھت بھی زائرین کی عبادت کے لئے تیار کر لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس سلطان القریشی نے بتایا کہ تعمیراتی کام منصوبے کے مطابق بروقت مکمل کیا جارہا ہے ۔ توسیعی منصوبے کے تحت نئے بیت الخلاء اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی تعمیر کیا جار ہا ہے جبکہ حاجیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر نے کی خاطر مسجد الحرام کے قریب ہی ہیلی پیڈ بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے نزدیک حاجیوں کی سیفٹی اور سکیورٹی مقدم ہے اور ہم ان کی سہولت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر صفائی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کر تے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں