ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے

چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کا ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2015 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)چیئرمینٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے اراکین اپنے شہروں میں انڈسٹری کا دورہ کریں تاکہ جن سیکٹر میں روزگار کے یقینی مواقع ہیں ، ٹیوٹا ان میں کورسز کا آغاز کرے۔

ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ موجودہ نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اور نئے کورسز کے آغاز کیلئے تجاویز بھی ٹیوٹا کو ارسال کریں۔وہ گزشتہ روز یہاں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ خانیوال /وہاڑی اور ملتان کے صدور اور ارکان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خواجہ محمد عثمان، جاوید خان ڈاہا، سید شمشاد جعفری، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی، جنرل منیجرحامد غنی انجم، اظہر اقبال شاد، اخترعباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے موٴثر کردار کیلئے ٹیوٹا رابطہ جاری رکھے گی۔ بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر زیر تربیت کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں۔ ان اجلاس کے انعقاد کا مقصد ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے کردار اور ٹیوٹا اداروں کا انڈسٹری کے ساتھ بہترین روابط رکھ کر نئے اور جدید کورسز کا آغاز کرنا ہے۔

چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا اب ضلعی سطح پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کو بھرپور شراکت کو یقینی بنائی گی۔ڈسٹرکٹ منیجرز کو اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی حمایت کے ساتھ انڈسٹری کے ساتھ روابط میں اضافے کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا اداروں میں سیمینار کے انعقاد کا بندوبست کریں اور اس میں صنعتکاروں کو بھی دعوت دی جائے ۔ ان کوششوں سے نوجوان نسل کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے یقینی مواقع میسر ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں