پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار( آج )ہوگا

بدھ 25 مارچ 2015 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام ”تشدد کا مقابلہ ۔عملی نقطہ نظر میں پاکستان میں حالیہ تحقیق“کے موضوع پر خصوصی سیمینار آج بروز ( جمعرات )صبح 9:15پر شعبہ کے آدیٹوریم میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن چیئرمین ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکراور دیگر ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں